امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی دفاعی پالیسی کا
اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجی تنازعات میں مداخلت سے
بچیں گے اور اپنی توجہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی دہشت گردی کو شکست دینے پر
مرکوز کریں گے۔صدارتی انتخابات میں فتح کے لیے ووٹروں کا شکریہ کرنے ریاستوں کے دورے پر
نکلنے پر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے فورٹ براگ فوجی اڈے کے نزدیک ایک شہر میں
اپنے نئے وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد
اسلامک اسٹیٹ کی دہشت گردی کو شکست دینا اور اسلامك اسٹیٹ کو ختم کرنا ہونا
چاہیے۔خیال رہے کہ فورٹ براگ فوجی اڈے سے دنیا بھر کے 90 ممالک میں امریکی فوجی دستے تعینات کئے گئے ہيں۔